قادرینورسٹی سرٹیفکیٹ ان معجزات و کرامات ۔ وائس چانسلر بشری عمران

Welcome to our new OurBeacon Forum!
Post Reply
Zubair
Posts: 7
Joined: Tue Apr 20, 2021 4:54 pm
Contact:

قادرینورسٹی سرٹیفکیٹ ان معجزات و کرامات ۔ وائس چانسلر بشری عمران

Post by Zubair »

قادرینورسٹی سرٹیفکیٹ ان معجزات و کرامات ۔ وائس چانسلر بشری عمران - حکومتی معاملات میں مذہب کو شامل کرنا معاشرے میں انتشار پھیلانے والی بات ہے ۔ دعا کو دوا کی ضرورت ہوتی ہے ۔ دوا کو دعا کی نہیں ۔ دوا سائنس ہے ۔ ریسرچ ہے تحقیق ہے تخلیق ہے اور یہی قول قرآن قول رسول صلعم ہے ۔ قرآن کتاب المبین فران الحمید قانون و آئین ۔ قوموں کے عروج و زوال - انصاف ۔ معاشرتی ۔ معاشی ۔ مساوات ۔ ماحولیات۔ معاشرے کی فلاح وبہبود کی تاریخی سائنٹفک کتاب ہے جسے مذبی پیشواؤں نے جھوٹی حکایات روایات فکشنل کہانیوں اور جھوٹے وعدوں معجزوں کرامات ۔ ایک نیکی پر کروڑوں نیکیاں اللہ کو چٹکی میں راضی کرنا جیسے بیانات نے معاشرے کی عقلوں پر کالا سیاہ دبیز پردہ ڈال دیا گیا ہے جس سے پڑھے لکھے ڈاکٹرز انجنئیرز سائنسدان بھی عقل سے پیدل ہو گۓ ہیں اور جنت کی نوجوان لڑکیوں اورحوروں کے چکر میں قول قرآن جو قول رسول صلعم ہے سے منحرف ہوکر اپنا کردار اور ذمہ داری بھول گۓ ہیں ۔

جتنا نقصان موجودہ صدی کے دیوبندی مبلغ طارق جمیل ۔ انتہائی ریاکار مکارترین مذہبی پیشوا جھوٹا کہانی نویس جس نے قرآن کے سچے پیغام کو ہیری پوٹرکہانیوں میں جیسے ایک سو تیس فٹ کی حور سمندر میں تھوکے تو سارا سمندر میٹھا ہو جاۓ ۔ اللہ نے اپنے چہرے کا حسن جنت کی حور کے چہرے پر ڈالا ۔ جیسے حضرت یوسف علیہ سلام کا منہ کالا کر کے گدھے پر بیٹھا کر پورے شہرمیں گھمایا - شیخ عبدل قادر جیلان جب پیدا ہوۓ ان کی ماں کی عمر ساٹھ سال تھی ۔ غوث پاک نے اکاون سال کی عمر میں چار شادیاں کیں جن سے 49 بچے پیدا ہوۓ ۔ 22 لڑکیاں 27 لڑکے جو سب کے سب اولیاء بنے ۔ وہ مردوں کو زندہ کرتے تھے اور نماز کے وقت کعبہ اڑ کر ان کے پاس آتا تھا ۔ نبی اکرم صلعم ان کے کندھے پر پاؤں رکھ کر براق پر سوار ہوۓ ۔ یہ ہیں مذہبی پیشواؤں کی فکشنل تحقیق و تخلیق اور ان کی لیبارٹریز جو کئی صدیوں سے مساجد اور مدارس کی صورت میں بغیر ٹیکس ادا کئے صدقہ خیرات چندہ ۔ مفت بجلی گیس پر پنپ رہے ہیں اور نوجوان نسل کو مزید اندھیرے میں دھکیل رہے ہیں ۔

زیادہ تر مذہبی پیشواؤں کے منہ روایات اور حکایات سے بھرے ہوتے ہیں اور ان کے دل نفرت اور حسد سے جل رہے ہوتے ہیں مگر شریر آنکھیں اور شیطانی ہاتھ صدقہ خیرات اور چندے کے لئے کھلے ہوتے ہیں - یہ اسلام کے مجرم ہیں اور ان کا تعلق مختلف مذاہب صوفی ازم سے ہے جو تمام خرافات کا مجموعہ ہے ۔ دین اسلام اور مذہب دونوں الگ الگ ہیں ۔ جو قومیں موجودہ دور کے تحقیقی ۔ تخلیقی۔ تعلیمی۔ ترقیاتی اور معاشی تقاضے پورے نہیں کرتے وہ ساری دنیا کو اپنی بدبختی اور نااہلی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں ۔ صوفی ازم ذاتی ملنگ پرستی ہے اسے مین سٹریم میں لاکرملک وقوم اور خاص کر پہلے سے ہی بگڑی ہوئی نوجوان نسل کو مذید ملنگ چرسی اور افیونی بنانے والی بات ہے بشری عمران مشرکہ ہے جو درباروں درگاہوں قبروں پر سجدے کرتی اور پتھروں پر چڑھاوے چڑھاتی ہے ۔ قادری فرقہ جس کا سلوگن ہی 'سرتن سے جدا' اور بقول خادم رضوی ۔ وہ غوث پاک کے کتوں کے کتوں کے کتے ہیں ۔ ہم صوفیاء کرام کے قدموں کی خاک ہیں تو پھر پھانکو خاک غلام قادر جیلانی کی ۔ قادرینورسٹی سرٹیفکیٹ ان معجزات و کرامات ۔ وائس چانسلر بشری عمران-
Post Reply